بھارتی ہٹ دھرمی، آئی سی سی نے ایک اور عالمی ایونٹ تحفے میں پاکستان کو دیدیا

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور 2027 کے آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان آئی سی سی کے تمام ایونٹس کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گا۔ ساتھ ہی ساتھ آئی سی سی نے 2028 کے ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی پاکستان کو دیدی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آخرکار 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی میں تعطل ختم کرنے میں کامیابی حاصل کرلی، جس میں ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے تحت 8 ٹیموں کے ایونٹ میں بھارت کے میچ کسی نیوٹرل مقام پر ہوں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کیے جانے والے فارمولے کے مطابق بھارت کے لیے نیوٹرل مقام قبول کرنے کی صورت میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچز بھی نیوٹرل مقام پر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی اور27-2024 تک کے تمام ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی بورڈ کی رائے شماری متوقع تھی، جس میں 2024 اور 2027 کے آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے تمام ایونٹس میں بھارت کے تمام میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے اور اس کے بدلے میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹس میں پاکستان سے متعلق تمام میچز بھی نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق معاہدے کا اطلاق پاکستان میں 2025 میں ہونے والی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025، بھارت میں ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اور 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے مینز ٹی20 ورلڈ کپ پر بھی ہوگا۔ آئی سی سی نے اس کے بدلے پاکستان کو 2028 کے ورلڈ کپ کی میزبانی سونپ دی ہے تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار