عائزہ خان اعلیٰ تعلیم کے لیے ولایت چلی گئیں، رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ میں ایڈمیشن

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اداکاری میں مزید مشاقی کے حصول کے لیے لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ (راڈا) میں داخلہ لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر برطانیہ کے قدیم ڈرامہ اسکولوں میں سے ایک ’راڈا‘ میں داخلہ حاصل کرنے اور اپنی ایک دیرینہ خواہش پوری ہونے کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

پیارے افضل، میرے پاس تم ہو اور لاپتا جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کرتے ہوئے مختلف تصاویر شیئر کیں۔

مزید پڑھیے: پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

انہوں نے لکھا کہ ان کا خواب اب پورا ہو رہا ہے کیوں کہ انہوں نے راڈا میں ایکٹنگ سیکھنے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔

عائزہ خان نے والدین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مہربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ان کے غیر متزلزل تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام پر مقابلہ، سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ کون؟

اداکارہ کے اس فیصلے پر نہ صرف ان کے مداح بلکہ ان کے ساتھی فنکار بھی ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp