وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
محسن نقوی جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ پہنچنے جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، اس موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں حکومت آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کا فائدہ عوام کو پہنچائے ورنہ بھرپور تحریک چلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان
ملاقات میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا خصوصاً قبائلی ضلع کرم کے حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پورے ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولیں ترجیح ہے۔ انہوں نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے حوالے سے بھی امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا، حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے بارے میں بھی تجاویز پیش کیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں حافظ نعیم الرحمان بھی پی ٹی آئی کے حق میں سامنے آگئے، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
ملاقات میں سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی بھی موجود تھے۔