عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر، کل نہیں سنایا جائےگا

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے، اور کل نہیں سنایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئے، یہ سراسر جھوٹ ہے، خواجہ آصف

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے محفوظ کیا جانے والا فیصلہ کل نہ سنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عدالتی عملے نے پی ٹی آئی کے وکلا کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، اسلام آباد کی احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کے لیے کل نئی تاریخ دے گی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں سماعت مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ 23 دسمبر کو سنایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں خدشہ ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنا دی جائےگی، شیر افضل مروت

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بیان ریکارڈ کروائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں