جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف نعت خواں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سیف اللہ جنید نے اپنی شادی کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں سنہرے پرنس کوٹ اور سفید پینٹ میں ملبوس اپنے بھائیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر پر مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ شامل تھے۔  ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور اداکار فیصل قریشی نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر وسیم بادامی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Waseem Badami (@waseembadamii)

حال ہی میں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا وہیں اپنے والد کی شادیوں پر بھی بات کی اور بتایا کہ جنید جمشید نے کل 3 شادیاں کی تھیں۔

بابر جنید نے پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کے علاوہ جنید جمشید کی 2 بیویاں اور تھیں جن میں سے 1 کا انتقال والد کے ساتھ ہی طیارہ حادثے میں ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 4 بہن بھائی ہیں اور ان کی والدہ کے علاوہ دیگر دونوں بیویوں سے جنید جمشید کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

یاد رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ 52سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیتن یاہو نے اسرائیل کو تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار کر دیا، آئزن کوٹ

حکومت کا علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات شروع کرنے کا اعلان

شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا یومِ پیدائش: ملک بھر میں عام تعطیل، صدر اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام

نئی آٹو پالیسی کے بعد پاکستان میں کون سی گاڑی کتنی سستی ہونے والی ہے؟

فلو کے بڑھتے کیسز، ویکسین کی قلت،  شہریوں کو نمونیا کا خطرہ

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ