وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بڑے فیصلے: ایک لاکھ طلبہ کے لیے مفت گوگل کورسز اور ریکارڈ اسکالرشپس سمیت متعدد اعلانات

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کرتے ہوئے طلبہ کے لیے مفت گوگل آئی ٹی کورسز، ریکارڈ اسکالرشپس، جدید آئی ٹی لیبز اور کالجز کی سٹینڈرڈائزیشن جیسے اہم فیصلے کیے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کے سکول اور ہائر ایجوکیشن سیکٹر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات اور طلبہ فلاحی اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو گوگل سرٹیفکیشن کورسز مفت فراہم کیے جائیں گے، جن کی فیس 400 سے 1000 ڈالر تک بنتی ہے۔ ان کورسز میں سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت (AI)، بزنس انٹیلی جنس اور دیگر جدید آئی ٹی مہارتیں شامل ہوں گی۔

اجلاس میں کالجز ایجوکیشن کی سٹینڈرڈائزیشن کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ پہلی مرتبہ سرکاری کالجز میں پرنسپلز، اساتذہ اور اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے ’کے پی آئیز‘ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی کارکردگی بھی انہی پیمانوں پر جانچی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں موٹرسائیکل مالکان پیٹرول رعایتی نرخ پر کیسے حاصل کریں؟ مریم نواز نے طریقہ بتادیا

وزیراعلیٰ نے ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت تمام اہل طلبہ کو وظائف دینے کا حکم دیا، جس کے نتیجے میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت 62 ہزار 949 طلبہ کو سکالرشپس دی جائیں گی۔ مختلف مراحل میں کروڑوں روپے کے وظائف مختص کیے گئے ہیں جبکہ گریجویٹ طلبہ کے لیے بھی خصوصی اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 166 سرکاری کالجز میں جدید آئی ٹی لیبز قائم کی جائیں گی، جبکہ 29 اضلاع کے 36 کامرس کالجز کو 19 سرکاری یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں بزنس، فنانس، آئی ٹی اور ای کامرس سمیت 14 بی ایس پروگرامز پڑھائے جائیں گے۔

طلبہ کی سہولت کے لیے کالج اسٹوڈنٹس کے لیے الیکٹروبس سروس شروع کرنے اور لیپ ٹاپ اسکیم کو مزید وسعت دینے کی بھی منظوری دی گئی، جس سے ہزاروں طلبہ مستفید ہوں گے۔ اقلیتی طلبہ کو بھی اوپن میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے انقلابی فیصلے

اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم سے پہلے مرحلے میں 38 ہزار سے زائد طلبہ فائدہ اٹھا چکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے 1 لاکھ 42 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ مزید برآں، گریڈ 8 کے امتحانات میں طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جس پر وزیراعلیٰ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں سکولوں کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی