7 سالہ بچی سے زیادتی کے مرتکب باپ بیٹا گرفتار

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے  قیوم آباد میں 7 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی، بچی نے اپنے سوتیلے بھائی اور والد پر الزام عائد کر دیا, پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی بچی سے زیادتی کے شواہد سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: سرکاری اسپتال میں سوئپر کی 5 سالہ بچی سے زیادتی

پولیس کی تصدیق

قیوم آباد سیکٹر اے میں 7 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی سے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں بچی سے مبینہ زیادتی 3 ماہ قبل ہوئی۔ 7 سال کی بچی کے مطابق سوتیلے والد مارتے تھے، بھائی اور والد نے غلط حرکتیں کیں۔

بچی پر تشدد

بچی کی والدہ کا بتانا ہے اس نے  اسلم نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی، اسلم کا پہلے سے بیٹا تھا اور اس کی بھی ایک  بیٹی تھی۔ بچی نے زیادتی کا بتایا تو شوہر سے بات کی جس پر اس نے  تشدد کیا اور کسی کو بھی بتانے سے منع کر دیا۔

باپ بیٹا گرفتار

پولیس نے مقدمہ درج کرکے  مبینہ ملزم باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا، دونوں افراد نے الزامات کی تردید کی ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی سے زیادتی 3 ماہ قبل ہوئی تھی، تاہم متاثرہ بچی اور ملزمان کا ڈی این اے کرایا جائے گا تاکہ مزید حقائق سامنے آسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp