جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستیں مسترد

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں 5 دسمبر کی عدالتی کارروائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے متعلق بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ مقدمے میں 2 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ مزید ایک ملزم پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے آج ہونے والی سماعت میں پراسیکیوٹر کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی جانب سے 5 دسمبر کی عدالتی کارروائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود، وزیراعلیٰ گنڈاپور، شبلی فراز سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت کا علاقہ پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے لہٰذا فوٹیج کے حصول کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ہائیکورٹ ہی اختیار رکھتی ہے۔ دوسری جانب عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کے اور 2 ملزمان عاصم اور شہیر سکندر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

اسی طرح جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عدالت نے سابق ایم این اے بلال احمد پر بذریعہ پلیڈر فرد جرم عائد کر دی جس کے بعد اس مقدمہ میں ابتک کل 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 6 جنوری 2025 تک ملتوی کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم