پاکستان میں تعینات ہونے والے 5 سفارتکاروں نے اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت آصف علی زرداری کو پیش کردیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے منگل کو ایوان صدر میں منعقدہ اسناد کی تقریب میں 5 غیر ملکی سفیروں کی سفارتی اسناد وصول کیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا نئے تعینات غیر ملکی سفیروں کا خیرمقدم
جن سفرا نے صدر مملکت کو باضابطہ طور پر اپنی سفارتی اسناد پیش کیں ان میں رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوینسکو، تھائی لینڈ کے سفیر رونگودھی ویرابوتر، نیپال کی سفیر ریٹا دھیتل، جاپان کے سفیر اکاماستو شوچی اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان شامل تھے۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم تمام سفیروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
مزید پڑھیے: صدر مملکت اور وزیراعظم کا ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہم سفرا کے پاکستان میں خوشگوار اور نتیجہ خیز قیام کی خواہش کرتے ہیں۔