پاکستان میں جاری سردی کی لہر میں شدت کے بعد پاکستان کے کئی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا۔
ان دنوں ملک بھر سردی اپنے عروج پر ہونے کے باعث کئی مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت میں پارہ منفی 11 ڈگری اور گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
جب کہ قلات میں منفی 5 اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 4، پشاور 6، لاہور 10 اور کراچی میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔