سعودی عرب نے یمن کو 500 ملین ڈالر کی اقتصادی امداد فراہم کردی

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے یمنی معیشت کو مستحکم کرنے اور عوام کی فلاح کے لیے 500 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی ہے۔ یہ امداد یمن کی حکومت کی مالیاتی مشکلات کو کم کرنے، مرکزی بینک کو مضبوط بنانے اور ملک میں استحکام لانے کے لیے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

سعودی حکام کے مطابق، یہ امداد یمنی عوام کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور حکومتی اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ امداد کے اہم مقاصد میں بجٹ اور تنخواہوں کے اخراجات پورے کرنا، اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کو نافذ کرنا، اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینا شامل ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ہونے والے ورلڈکپ میں سیالکوٹ کے بنے فٹ بالز استعمال ہوں گے: سفارتکار

یہ اقدام سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو پروگرام برائے یمن کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد جنگ زدہ یمن میں استحکام اور ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب خطے میں اپنے پڑوسی ممالک کی مدد اور تعمیر نو کے اقدامات میں پیش پیش رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟