وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سے ملک نہیں چلتے، ملک ٹیکسز سے چلتے ہیں۔ معاشی اہداف کا حصول ہمیں استحکام کی طرف لے جارہا ہے۔ فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوا ہے، نتائج آپ کے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے۔
معاشی اصلاحات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لے رہے ہیں
وزیر خزانہ نے کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پچھلے دو تین ہفتے سے مختلف شہروں کا دورہ کیا، سیالکوٹ کے لوگوں سے بہت متاثر ہوا۔ کمالیہ کا کھدر دنیا بھر میں مشہور ہے، کھدر اب پاکستان نہیں دنیا کا برینڈ بن چکا ہے۔ معاشی اصلاحات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لے رہے ہیں۔ بجٹ کی تیاری میں تجاویز کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے پاس جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹیکس بل کے ذریعے اصلاحاتی ایجنڈے کا آغاز کیا جاچکا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
شرح سود میں کمی کا فائدہ تاجر برادری کو ہوگا
وزیر خزانہ نے کہا کہ جو جو باتیں ہم نے کہی تھیں وزیراعظم کی قیادت میں پوری کی ہیں۔ آزاد ذرائع بھی بتارہے ہیں کہ معیشت بہتر ہورہی ہے۔ ملک میں سیمنٹ اور فرٹیلائزر کی کھپت بڑھی ہے۔ شرح سود میں کمی کا فائدہ تاجر برادری کو ہوگا۔ کوشش ہر کہ شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ تک لیکر جائیں۔
ملک کی خاطر چارٹر آف اکانومی پر اکٹھے ہو جائیں
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے سب اکٹھے ہو جائیں، ملک ہے تو ہم سب ہیں۔ ملک کی خاطر چارٹر آف اکانومی سمیت تین چار چیزوں پر اکٹھے ہو جائیں۔ ہم اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے، جو آپ سے وعدے کیے ہیں ان کو پورا کیا۔ ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہوگیا ہے۔
پاسکو سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ ہے، بند کردینا چاہیئے
وزیر خزانہ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا ٹیکس کا ادارہ کرپٹ ہے، ہم مانتے ہیں۔ پاسکو سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پاسکو کو بند کردینا چاہیئے۔ خسارے والے اداروں کو آگے کیسے لیکر جانا ہے، پالیسی بنارہے ہیں۔ ہر چیز ہمارے نوٹس میں آتی جارہی ہے۔ اگر کوئی کمی کوتاہی ہے تو وہ ہم اپنے ملک سے ظلم کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیکسلا میں خیرات کی آس دلاکر 10 سالہ بچی سے زیادتی
ہمارے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے کہ لوگوں کے پاس کیا کیا ہے؟
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ تمام چیزوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔ کوشش ہے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہ پڑے۔ زراعت کی بہتری کے لیے بھی انقلابی قدم اٹھارہے ہیں۔ ٹیکس چوری کو بھی ختم کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے کہ لوگوں کے پاس کیا کیا ہے؟