ریمبو کا وہ کارنامہ جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افضل خان عرف ریمبو پاکستانی اسکرین کا ایک جانا مانا نام ہے، انہیں انڈسٹری میں آئے ہوئے 3 دہائیاں بیت چکی ہیں۔ اس طویل مدت میں انہوں نے اپنے دوست یاروں سے  اپنے بارے میں کبھی کچھ نہیں چھپایا۔

یہ بھی پڑھیں:نشو بیگم کے بیٹی صاحبہ کے ساتھ تعلقات کیوں کشیدہ ہوئے؟

ختم ہوتے سال 2024 میں ریمبو خبروں کی زینت بنے رہے، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار ان کا یہ تذکرہ کسی فلم یا ڈرامے کی وجہ سے نہیں تھا، بلکہ اس غیر معمولی کام کی وجہ سے تھا، جس نے مداحوں کے دلوں میں ان کی محبت اور بھی بڑھا دی۔

ریمبو نے رواں برس ماضی کی مشہور فلمی اسٹار نشو بیگم کی صاحبزادی اور اپنی اہلیہ صاحبہ کو ان کے حقیقی والد سے ملوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

صاحبہ اپنے حقیقی والد کے ساتھ

یہ بات اس لیے بھی اہم ہے کہ صاحبہ اپنی پیدائش بلکہ اپنی شادی اور بچوں کی ماں بن جانے کے بعد بھی کبھی اپنے حقیقی والد نے نہیں ملیں تھیں۔ ان کے والد کیسے دکھتے اور کہاں رہتے ہیں؟ وہ اس بارے میں لاعلم تھیں۔ تاہم ریمبو نے اس ملاقات کا بیڑا اٹھایا اور بالاخر 40 برسوں میں پہلی بار صاحبہ اپنے حقیقی والد سے مل سکیں۔

افضل خان عرف ریمبو اپنے اہلیہ صاحبہ کے ہمراہ

نشو بیگم کی ناراضگی

ریمبو کی جانب سے باپ بیٹی کی اس دلوں کو جھول لینے والی ملاقات پر ریمبو کی ساس نشو بیگم اپنے داماد خاصی ناراض ہیں۔

احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے ریمبو کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔

احمد علی بٹ

احمد علی بٹ کے اس سوال پر کہ انہوں نے یہ ملاقات کیوں کروائی؟ ریمبو کا کہنا تھا کہ ان کے سسر نے چند بار صاحبہ سے ملنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ ہمت نہ کر سکے۔ اس کے بعد ہی انہوں نے مجھ (ریمبو) سے رابطہ کیا، جس پر میں نے اس ملاقات کا اہتمام کروایا۔

اس موقع پر ریمبو نے صاحبہ کے سوتیلے والد کی بھی تعریف کی جنہوں نے ان کی پرورش میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟