ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں برس کے دوران تعداد 68 ہوگئی

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں سال 2024 کے دوران پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور شکار، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟

نیشنل ای او سی کے مطابق رواں برس کے دوران اس سے قبل 67 پولیس کے کیسز سامنے آئے اور یہ 68واں کیس ہے، جبکہ ڈی آئی خان سے رواں برس کے دوران یہ دسواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔

رواں برس کے دوران بلوچستان سے 24، خیبرپختونخوا 20، سندھ سے 19 اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا۔

واضح رہے کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہی ہے تاہم اس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جیکب آباد میں پولیو کا نیا شکار، مجموعی مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی

ملک میں انسداد پولیو مہم کے دوران کہیں پروالدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیتے ہیں تو کہیں پر پولیو ٹیموں پر حملے کیے جاتے ہیں، اور یہ بھی پولیو کے ختم نہ ہونے کی ایک وجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور سانحہ: ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

رام مندر کرپشن اسکینڈل، آئندہ انتخابات سے قبل بی جے پی نئی آزمائش سے دوچار

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں میں جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات

پنجاب میں 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب کے بلا سود قرضے جاری

’اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے‘، سوشل میڈیا پر پاکستانی یک زبان ہوگئے

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں