معروف بالی ووڈ اداکارہ نے بوس و کنار کا سین 37 بار کیوں ری ٹیک کروایا؟

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک فلم کی شوٹنگ کی دوران ان کے مقابل ہیروئن نے جان بوجھ کر بوس و کنار کا سین 37 مرتبہ ری ٹیک کروایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکار کارتک آریان نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی سبھاش گئی کی فلم ’کانچی‘ کی شوٹنگ یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ اس فلم میں ان کے مقابل مرکزی اداکارہ مشٹی چکرورتی تھیں جبکہ اس فلم میں رشی کپور اور متھن چکرورتی جیسے سینیئر اداکاروں نے بھی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی سب سے فحش فلم کیوں سپر فلاپ ہوئی، ہیروئن کو انڈسٹری کیوں چھوڑنا پڑی؟

کارتک آریان نے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ فلم میں ایک بوس و کنار کا سین بھی تھا جسے شوٹ کرانے کے لیے مشٹی چکرورتی نے 37 بار جان بوجھ کر ری ٹیک کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشٹی چکرورتی بار بار دانستہ غلطی کررہی تھی تاکہ سین دوبارہ اور زیادہ سے زیادہ شوٹ کیا جاسکے۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ مشٹی چکرورتی کی ’بار بار کی غلطیوں‘ کے بعد بوس کنار کا یہ سین بالآخر 37ویں کوشش میں کامیابی سے شوٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست ہیں، بھارتی میڈیا کا تہلکہ خیز انکشاف

واضح رہے کہ اداکار کارتک آریان کے فلمی کیریئر کا آغاز کچھ زیادہ شاندار نہیں تھا لیکن اب ان کا شمار بالی ووڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے اور کئی سینیئر پروڈیوسرز انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں