جب شاہ رخ خان بالی ووڈ اداکارہ کے شوہر کی وفات کے بعد ان کا سہارا بنے

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہمانی شیوپوری نے اپنی زندگی کے ایک مشکل مرحلے میں شاہ رخ خان سے ملنے والی مدد کا ذکر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وہ اپنی مشہور فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ پر بات کررہی تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ ایسے وقت میں ہوئی جب وہ اپنے شوہر کو کھوچکی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ اپنے بیٹے کا واحد سہارا تھیں اور اپنے شوہر کو کھونے کا انہیں بہت زیادہ دکھ تھا۔ ہما شیوپوری کے مطابق اس سب کے باوجود انہیں اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے بیچ توازن برقرار رکھنا تھا۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان نے ان کی مدد کی اور انہیں حوصلہ دیا۔ ہما شیوپوری کے مطابق ’اس وقت شاہ رخ خان مجھے لطیفے سناتے اور ہلکی پھلکی گفتگو میں مصروف رکھتے تاکہ میں خود کو تنہا محسوس نہ کر سکوں‘۔

شاہ رخ خان کے علاوہ انہوں نے یش چوپڑا اور پامیلا چوپڑا کا بھی بطور خاص ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے وہ دکھ کے باوجود اپنے پیشہ وارانہ زندگی میں درکار توازن برقرار رکھ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp