وزیراعلیٰ سندھ نے توہین عدالت کا ارتکاب کرنے کا عندیہ دے دیا

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جناح اسپتال بغیر کسی سربراہ کے چل رہا ہے لہٰذا وہ خود ہی اس کا سربراہ مقرر کردیں گے خواہ ان پر توہین عدالت کا اطلاق ہی کیوں نہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیر تک یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ خود ہی جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوجائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جناح اسپتال بڑا اسپتال ہے اور یہ بغیر سربراہ کے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے سربراہ کو اس لیے نکالا کہ ان کے مطابق وہ ڈیپوٹیشن پر تھے۔

مزید پڑھیے: کیا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی؟

انہوں نے کہا کہ تقریباً 2 ماہ ہوچکے ہیں اور کیس ہے کہ عدالت میں چلے ہی جا رہا ہے اب اگر پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو میں خود ہی فیصلہ کرلوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp