عوام تک معلومات کی رسائی کے قانون پر کتنا عمل ہوا؟ رپورٹ جاری

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا ہے کہ وفاق کی اکثر وزارتوں نے عوامی اہمیت کی معلومات کے لازمی اجرا کے قانون پر عملدرآمد نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024: فافن کی تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر آگئی

فافن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی 33 وزارتوں کے 40 ڈویژنز کی ویب سائٹس کا جائزہ لیا گیا، جائزے سے معلوم ہوا کہ وزارتیں درکارلازمی معلومات عوام کے لیے ویب سائٹ پر جاری کرنے کے قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کررہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوام تک درست معلومات پہنچانے کے قانون پر سب سے زیادہ کابینہ ڈویژن اور بین الصوبائی امور نے 42 فیصد عمل کیا، 33 وزارتوں کے 40 ڈویژنز میں سے کسی نے معلومات تک رسائی کے قانون کی دفعہ 5 پر مکمل عمل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پوسٹل بیلٹ کی سہولت عام عوام کو کیوں میسر نہیں؟

فافن کے مطابق وزارتوں نے عوامی اہمیت کی معلومات ویب سائٹ پر جاری کرنا ہوتی ہیں، وزارتوں کی جانب سے معلومات نہ دینا گمراہ کن اور غلط معلومات پھیلنے کا باعث بنتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp