’ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے‘، اسما عباس بھی نیلم منیر کے دفاع میں میدان میں آگئیں

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

  پاکستان کی سینیئر اداکارہ اسما عباس نے اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والے ناقدین کو کھری کھری سنادیں۔ اداکارہ کی جانب سے نکاح کی تصاویر شیئر کیے جانے پر اکثر صارفین کی جانب تنقید کی جا رہی تھی اور کئی صارفین ان کی زندگی اور شوہر کے بارے میں متجسس نظر آئے کہ آخر ان کا تعلق کہاں سے ہے اور وہ کیا کرتے ہیں، جس پر اسما عباس بھی بول پڑی ہیں۔

اسما عباس نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک وائرل خبر کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہیں جو انہیں بہت پریشان کر رہی ہے کہ تمام لوگ اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر کے شوہر کا تعلق پاکستان کے کس صوبے سے ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ نیلم منیر بہت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں اور نہ ہی کسی کے بارے میں کوئی منفی بات کرتی ہیں۔ اسما عباس نے کہا کہ انہیں یاد ہے جب ان کی بہن سنبل کا انتقال ہوا تو وہ اور نیلم منیر اکٹھے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے تو انہوں نے مجھے تسلی دی اور میرا خیال رکھا۔

اسما عباس نے کہا کہ ماشااللہ اب نیلم کی شادی ہوگئی ہے، لیکن اس کی شادی نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ شروع میں سب کو ان کے شوہر کی شہریت کے بارے میں تجسس ہوا اور پھر ان کے کام اور پیشے کے حوالے سے بحث شروع کزدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ سب کو مصالحے دار خبروں میں بہت دلچسپی ہے۔ آپ ان کی زندگی کے بارے میں اتنے متجسس کیوں ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نیلم منیر کے لیے بہت خوش ہوں کہ اس کی صحیح وقت پر شادی ہوگئی۔ براہ کرم دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’ آپ رشتہ کرتے ہوئے پیسہ نہیں دیکھتے؟‘ مشی خان کا نیلم منیر پر تنقید کرنے والوں کو جواب

اس سے قبل مشی خان نے بھی نیلم منیر کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی کسی کی خوشی میں خوش بھی ہو لیا کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان میں جب رشتے ہوتے ہیں تو کیا آپ پیسے نہیں دیکھتے، لڑکے کی آمدنی نہیں دیکھتے جب عام گھروں میں یہ چیز دیکھی جاتی ہے تو اداکار ایسا کیوں نہیں کرسکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ عرب کا روایتی لباس پہنیں تو آپ شیخ ہی ہوں اس لیے عقل کا استعمال کریں اور نیلم منیر کی شادی کے لیے اچھے اچھے کمنٹس کریں اور اس معاملے میں کنجوسی کا مظاہرہ نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp