پی ایس ایل 10 پلیئر ڈرافٹ کا وینیو تبدیل، نئے مقام کا اعلان ہوگیا

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 پلیئر ڈرافٹ کا مقام تبدیل کرکے نئے وینیو کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی نے پیر کے روز اس اہم ایونٹ کا مقام تبدیل کرکے 13 جنوری کو قلعہ لاہور کے احاطے میں موجود حضوری باغ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل جاری شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 10 پلئیر ڈرافٹ گوادر میں منعقد ہونا تھا تاہم اب ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ گوادر کو اب پی ایس ایل 10 ٹرافی ٹور میں کلیدی شہر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پی ایس ایل فینز چوائس ایوارڈز: ووٹنگ کا آغاز ہوگیا

دوسری طرف پی ایس ایل میں کھیلنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’پلیٹینم‘ کیٹیگری میں 40 غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ’ڈائمنڈ‘ کیٹیگری میں 87 اور ’گولڈ‘ کیٹیگری میں 165 غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد 8 اپریل سے  19 مئی تک ہونے جارہا ہے۔ اس سے قبل 4 جنوری کو 6 فرینچائز نے پی ایس ایل میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘