نواز شریف نے پھر سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں، اب ان کا ہدف کیا ہے؟

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ملک میں واپس آئے تقریباً ڈیرھ سال ہوگیا ہے۔ عام انتخابات سے قبل انہوں نے پارٹی ٹکٹ تقسیم  کرنے سے پہلے امیدواروں کے انٹرویوز کیے، ملک کے مختلف حصوں میں جاکر جلسے بھی کیے۔

آٹھ فروری کے الیکشن سے قبل بعض سینئیر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں تاہم بعض رہنماؤں کو نظر انداز کیا۔ حال ہی میں وی نیوز کو انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے بتایا تھا کہ جب سے میاں نواز شریف وطن واپس آئے ہیں، ان کی ان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے ملاقات کی کوشش بھی کی مگر نواز شریف نے ملاقات کے لیے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس طرح بعض دیگر رہنما بھی گاہے بگاہے آف دی ریکارڈ بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ نواز شریف ون ٹو ون ملاقات کا وقت نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیےایک سال سے کوشش کررہا ہوں مگر نواز شریف سے ملاقات نہ ہوسکی، خرم دستگیر

وی نیوز پر خرم دستگیر کا انٹرویو نشر ہونے کے بعد بالآخر چند روز قبل نواز شریف نے خرم دستگیر سے ملاقات کر لی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

خرم دستگیر کے وی نیوز پر انٹرویو کے بعد نواز شریف نے دیگر مسلم لیگی رہنماؤں سے بھی سیاسی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خرم دستگیر سے ملاقات کے بعد نواز شریف نے خواجہ سعد رفیق سے بھی ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں رہنما آٹھ فروری کے عام انتخابات میں اپنے اپنے حلقوں سے ہار گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیےوزیر دفاع خواجہ آصف نے سیاست کو خیرباد کہنے کا عندیہ دیدیا

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے جس طرح پہلے پارٹی ورکرز اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ رکھتے تھے، ویسے ہی اب اسے بحال کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے لسٹ تیار کی جارہی ہے تاکہ ہر ہفتے سیاسی ورکر اور رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے اور ملاقاتیں بحال کی جائیں۔

عوامی رابطہ مہم

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف پارٹی کے مختلف سیاسی ورکرز اور سیاسی رہنماؤں کے گھر تعزیت کے لیے بھی گئے۔ اس طرح وہ اب دوبارہ عوامی ربطہ مہم کا بھی آغاز کرنے جارہے ہیں۔ نواز شریف شیڈول کے مطابق لاہور سمیت ایسے اضلاع کو اپنا ہدف بنائیں گے جہاں پر ن لیگ 8 فروری کو الیکشن ہار گئی تھی۔ وہ ان اضلاع میں جاکر پارٹی کے عہدیداروں اور ورکرز سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنا اگلا سیاسی لائحہ عمل ان کے سامنے رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں