پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی آج جیل میں عمران خان سے ملاقات کرے گی، حامد رضا

اتوار 12 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حامد رضا نے کہا ہے کہ آج دن ڈھائی بجے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے  کہ عمران خان سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی ملاقات کرے گی، ملاقات میں اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ اور ناصر عباس موجود ہوں گے۔

اس سے قبل اسد قیصر اور عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرانے کی درخواست دی۔

یہ بھی پڑھیے:خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسد قیصر

ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر نے حکومت کو پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا دیا۔

آج کی اس ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کے مطالبات کی منظوری بھی لی جائے گی جس کے بعد حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ