190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا  کا دعویٰ

اتوار 12 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں نیوز کانفرنس میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو مروانے تک کی منصوبہ بندی کی۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی کو سزا ضرور ہوگی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جرم کیا ہے تو سزا تو بھگتنی پڑے گی، بانی پی ٹی آئی جب ’القادر ٹرسٹ‘ کی دستاویزات پر دستخط کر رہے تھے تو اسی وقت کہا تھا کہ یہ ’نیب‘ کیس ہے۔

اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نے سیاست بانی پاکستان تحریک انصاف سے سیکھی اور انہیں کی وجہ سے آج پارلیمنٹ میں ہوں، لیکن افسوس ہے کہ ایک اچھا لیڈر دوسروں کے نرغے میں آ کر خراب ہو گیا، بانی پی ٹی آئی کو بارہا کہا کہ ’حواری‘ آپ کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں بلکہ مروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں حکومت اور پی ٹی آئی چھپن چھپائی کا کھیل، کھیل رہے ہیں، مذاکرات کا حامی ہوں لیکن یہ بامعنی ہونے چاہییں۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب میرے لیڈر نہیں رہے، جن لوگوں کے ہیں وہ اب ان کی جان کی خیر منائیں۔ میں تو عمران خان کو ایک اچھا لیڈر مانتا ہوں کیونکہ اگر سپہ سالار اچھا ہو تو کریڈٹ دینا چاہیے، لیکن آج پی ٹی آئی کے رہنما بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔

فیصلہ واوڈا نے  کہا کہ جب میں وفاقی کابینہ میں تھا تو اس وقت 3 سال تک عمران خان کو مسلسل کہتا رہا کہ آپ القادر ٹرسٹ والے معاملے میں نہ پھنسیں، یہ آپ پر نیب کا کیس بن جائے گا اور آپ کو جیل ہو گی لیکن وہ نہیں مانے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اب تو اوپن اینڈ شٹ کیس بن گیا ہے اس میں کوئی دورائے باقی نہیں رہیں کہ آپ جرم کریں گے تو سزا تو ہو گی اور جیل بھی جانا پژے گا۔ اب آپ سے یہ اقدام کسی دوست نے کروایا، خاندان سے کسی نے کروایا جس نے بھی کروایا، دستخط تو آپ نے کیے ہیں اس لیے اب یہ باتیں کوئی معانی نہیں رکھتیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا یہ محض پروپیگنڈا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوئی بیرون ممالک سے دباؤ آ رہا ہے، میں باہر کا دورہ کر کے آیا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ اب غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، باہر سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا ہے، بہت  سی چیزیں واضح ہو چکی ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا چلانے کی کوشش بھی کی جا رہی تھی کہ کیس میں تاخیر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات کے باعث ہو رہی ہے، اس میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی اس خام خیالی میں تھے کہ وہ بہت پاپولر ہیں اور خدانخواستہ وہ آئین و قانون اور ہر چیز سے بالاتر کوئی آسمانی مخلوق ہیں۔ آپ نے پاپولرہوکربھی دیکھ لیا، دھرنے کر کے دیکھ لیے، جلسے جلوس کر کے دیکھ لیے، مرکر بھی دیکھ لیا، 9 مئی اور 26 نومبربھی کرکے دیکھ لیا، ریاست کے خلاف بغاوت، جلاؤ، گھیراؤ بھی کر کے دیکھ لیا لیکن آپ وہاں کے وہیں کھڑے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹکراؤ اور بدمعاشی کی سیاست بھی کر کے دیکھ لی، میں انہیں کہتا رہا کہ خدا کا واسطہ ایسا نہ کریں آپ کے یہ ’حواری ‘ آپ کو اندرون خانہ جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، حتیٰ کہ آپ کو مروانا چاہتےہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حبا بخاری کو تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید کا حیران کن انکشاف

ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے