امریکی فائربریگیڈ حکام لاس اینجلس آگ پر بے بسی کی تصویر بن گئے

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ  تاحال نہیں بجھائی جاسکی، جس پر فائر فائٹرز بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے میں مصروف فائر فائٹرز آگ پر مکمل طور پر قابو پانے اور اسے پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں جس کی ایک وجہ تیز ہواؤں کا چلنا بھی ہے، تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید پھیلتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس آتشزدگی: فائر فائٹرز کی طلب اور معاوضوں میں ہوشربا اضافہ

 کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ نے کہا ہے ’ہمیں قدرت کے رحم کی ضرورت ہے،ہمارے پاس فائر فائٹر ہیں، پانی ہے، ہمیں بس وقت چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کا شہر لاس اینجلس گزشتہ کئی دنوں سے آگ کی لپیٹ میں ہے، جس کو بجھانے کے لیے 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، 11 ہزار 500 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاہم آگ ہے کہ بجھنے کا نام نہیں لے رہی اور فائر فائٹرز کی تمام کوششیں رائیگاں جارہی ہیں۔

اس آگ سے اب تک 24 افراد ہلاک، متعدد لاپتا ہوگئے ہیں،  12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں خاکستر ہو گئیں ہیں، اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ سے زائد افراد علاقہ چھوڑ کر محفوظ جگہ منتقل ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس کی آگ بھڑکی کیسے؟

دوسری طرف لاس اینجلس امریکا کی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا مرکز ہے، تو ایسے میں اس آگ نے ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو بھی بے گھر کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس آگ سے ہالی ووڈ اداکار اور ان کی رہائشگاہیں ہی متاثر نہیں ہوئیں بلکہ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے پیش کی جانے والی نامزدگیاں، فلموں کی ریلیز اور دیگر سرگرمیاں بھی مؤخر ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں