لاس اینجلس آتشزدگی: فائر فائٹرز کی طلب اور معاوضوں میں ہوشربا اضافہ

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی طلب اور معاوضے دونوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس کی آگ بھڑکی کیسے؟

امریکی اخبار سیاٹل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نجی فائر فائٹنگ کمپنی گرے بیک فاریسٹری کے نائب صدر برائن وہیلاک کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹی گاڑی کے ساتھ 2 افراد پر مشتمل پرائیوٹ فائر فائٹنگ عملے کا معاوضہ 3 ہزار ڈالر یومیہ جبکہ 4 فائر ٹرکوں میں 20 فائر فائٹرز کےعملے کا معاوضہ 10 ہزار ڈالر یومیہ تک پہنچ چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں آگ بجھانے والے عملے کو زیادہ تر کنٹریکٹ پر رکھا جاتا ہے اور اس کے علاوہ فائر فائٹنگ کے بہت سے نجی ادارے بھی موجود ہیں۔

ان اداروں کے ملازمین کو جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی تربیت دی گئی ہے جبکہ موجود آگ رہائشی علاقوں تک پھیل چکی ہے اس کے باوجود ان علاقوں میں آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیے: آگ بھڑکاتی تیز ہواؤں نے پھر لاس اینجلس کا رخ کرلیا، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

نیشنل وائلڈ فائر سپریشن ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیبورا مائلی 300 سے زیادہ نجی فائر فائٹنگ گروپس کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کے مطابق  امریکا میں تقریباً 45 فیصد فائر فائٹرز نجی کمپنیوں کے ملازم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیسیفک پیلیسیڈز کی مونومنٹ اسٹریٹ میں تعمیر کیے گئے کروڑوں ڈالر مالت کے پرتعیش مکانات اب راکھ اور ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں تاہم آگ سے متاثرہ علاقے میں بڑے اسٹورز کے مالکان نے پرائیویٹ فائر فائٹرز کی خدمات حاصل کر کے اپنے بعض اسٹورز کو بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس آتشزدگی: ہلاکتوں میں اضافہ، اگلے ہفتے مزید تباہی کی پیش گوئی

یاد رہے کہ لاس اینجلس میں جنگلات مین لگنے والی آگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ اب تک 37 ہزار ایکڑ سے زیادہ کا علاقہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے جبکہ 12 ہزار رہائشی مکانات، کاروباری اور دفتری عمارتیں بھی اس کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ نقصانات کا تخمینہ 150 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور اس آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے 14 ہزار فائر فائٹرز کام کررہے ہیں۔ ایک ہزار کے قریب قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جو رضاکارانہ طور پر آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم