پاکستان میں اب پاسپورٹ کتنے دنوں میں مل جایا کرے گا؟

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہر سال حج و عمرہ، سیر و تفریح، پڑھائی یا ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرتی ہے، اس سفر کے لیے چونکہ پاسپورٹ کا ہونا بنیادی شرط ہے اس لیے لوگوں کی بڑی تعداد ہر سال پاسپورٹ بھی بناتی ہے۔ گزشتہ سال ملک میں پرنٹنگ مشینوں اور پاسپورٹ پیپر کے فقدان کے باعث پاسپورٹ کے اجراء کا عمل تعطل کا شکار رہا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 لاکھ پاسپورٹ التوا کا شکار ہو گئے۔

بڑے پیمانے پر پاسپورٹس زیر التوا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد حکومت نے پاسپورٹ کی تیاری کے لیے نئی مشینری منگوائی۔ ان مشینوں کے آنے سے اب پاسپورٹ کی تیاری کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال روزانہ تقریباً 45 سے 50 ہزار پاسپورٹ بنانے کی درخواستیں موصول ہوتی تھیں جبکہ یومیہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ تیار کیے جاتے تھے، فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ پاسپورٹ کی کیٹیگری میں 2 سے 3 دنوں کی تاخیر ہو جاتی تھی تاہم نارمل پاسپورٹ کے اجراء میں مہینوں کی تاخیر ہو جایا کرتی تھی۔ عموماً فاسٹ ٹریک پاسپورٹ دو دن میں، ارجنٹ پاسپورٹ کے لیے 5 کاروباری دن جبکہ نارمل پاسپورٹ کے لیے 21 کاروباری دنوں کا وقت دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بڑی عوامی سہولت، کراچی کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کا قیام

وزارت داخلہ کے مطابق اب پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو تیز کیا گیا ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں 30 میں سے صرف 8 پرنٹنگ مشینوں کے ذریعے پاسپورٹ بنائے جا رہے تھے، تاہم اب 15 نئے پرنٹرز اور لیمنیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 55 ہزار پاسپورٹ کا اجراء کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ 10 مزید پرنٹرز، 6 ڈسکٹاپ پرنٹرز اور 2 ای پاسپورٹ مشین سٹیشنز کا آرڈر دیا گیا ہے جو کہ رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہوں گے۔

وی نیوز نے نئے پاسپورٹ بنانے والے مختلف لوگوں سے استفسار کیا کہ ان کو پاسپورٹ کتنے دنوں میں مل گیا جس پر ان کا کہنا تھا نارمل پاسپورٹ 25 دنوں سے ایک ماہ کے وقت میں مل رہا ہے، ارجنٹ پاسپورٹ 5 دنوں سے ایک ہفتے کے دوران جبکہ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ دو دنوں میں ہی مل رہا ہے۔

حکومت نے پاسپورٹ بنانے کے لیے شہریوں کی آسانی کے لیے اسلام آباد اور کراچی میں نادرا میگا سینٹرز کا افتتاح بھی کیا ہے جہاں کسی بھی وقت 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت 14 مختلف شہروں میں اسی طرز کے مزید میگا سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان نئے سینٹرز کا قیام پاسپورٹ دفاتر میں لوگوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار