پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، چند دنوں میں حالات بہتر ہونے کی امید ہے، بیرسٹر گوہر

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہرخان  اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات کی ہے جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے انتہائی مثبت اور خوش آئند قراردیا ہے، عمران خان نے بھی بات چیت کو ملک کے استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

جمعرات کو ’وی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برائے راست ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے مثبت پیش رفت قراردیا اورساتھ ہی اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ملک کے استحکام کے لیے بات چیت کو خوش آئند قراردیا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے ’وی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں جب بھی کوئی بات یا ملاقات کرتاہوں تو وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات اور اجازت کے مطابق ہوتی ہے، ان کی ہر بات میرے پاس امانت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ’میں نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے‘۔ اس ملاقات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ اگر بات چیت ہوتی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے۔

اس سوال پر کہ آرمی چیف کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی اور کیا معاملات طے ہوئے تو بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ وہ صرف ملاقات کی کہہ رہے ہیں باقی چیزیں کوئی طے نہیں ہوئی ہیں، بیرسٹر گوہر خان نے عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پوچھنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق تصدیق بانی ٹی ٹی آئی عمران خان نے ہی کی ہے، میں جہاں بھی جاتا ہوں، جس سے بھی ملتا ہوں یا کوئی بات کرتا ہوں تو وہ عمران خان کی ہدایات اور اجازت کے ساتھ ہی کرتا ہوں۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان نے ہی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے بات چیت ہوئی ہے، ملک کے استحکام کے لیے بات چیت بہت ضروری ہے، عمران خان نے بتایا ہے کہ ہمارے دروازے ہمیشہ بات چیت کے لیے کھلے تھے، دوسرے لوگوں کے دروازے بند تھے، اگر بات چیت ہوئی تو اس سے ملک میں استحکام آئے گا۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ کے لیے ابھی بھی ہمارے مطالبات موجود ہیں کہ جو ملک میں دو واقعات ہوئے ان پر جوڈیشل کمیشن بنے اور رہائی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہوں نے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات کی ہے۔

مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک بار پھر آرمی چیف پر تنقید

پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر نے اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بالآخراس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ انہوں نے آرمی چیف سے باضابطہ برائے راست ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کے تمام معاملات اور مطالبات براہ راست جنرل عاصم منیر کے سامنے پیش کیے گئے ہیں۔

انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو جاری مسائل کے حل کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت قراردیا۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ میں اور علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں ہم نے پی ٹی آئی کے تمام خدشات اور ترجیحات سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جیل سے باہر آکر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی نیب تفتیشی آفیسر کو دھمکی

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ گوہرخان  نے پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم