فخر زمان فارم میں آگئے، اوپنر بیٹسمین سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہورہے ہیں؟

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اماراتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 میں قومی کرکٹر فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ان کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرزنے مخالف ٹیم ایم آئی امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شاندار بیٹنگ پر فخر زمان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں اور صارفین انہیں سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کیونکہ فخر زمان کچھ عرصے سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے لیے فخر زمان کو ڈراپ کردیا تھا اور ان کا نام ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی کہ فخر زمان فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا‘، فخر زمان نے خاموشی توڑ دی

لیکن شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراپ کرنے کی وجہ فٹنس نہیں بلکہ بابر اعظم کے حق میں دیا گیا بیان ہے جو انہوں نے 13 اکتوبر 2024 کو دیا تھا جس میں انہوں نے پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جب ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم تھے تو انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا تو بابراعظم کو کیوں دیا گیا۔ اس کے بعد فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

بعد ازاں فخر زمان نے ایک انٹرویو کے دوران خود بھی کہا تھا کہ بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا۔

اب فخر زمان کی شاندار کارکردگی دیکھ کر شائقین بھی ان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں کہ وہ فارم میں ہیں اور بالکل فٹ ہیں جو اتنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

عبد اللہ نامی ایکس صارف نے فخر زمان کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ فخر زمان نے دبئی کی مشکل پچ پر 52 گیندوں پر 67 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی کے قریب پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں بالکل فٹ ہوں‘، فخر زمان نے عاقب جاوید کے دعوے کو مسترد کردیا

صارف نے فخر زمان کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کس طرح آپ مشکل پچ پر کھلیتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان اپنی واپسی کے لیے بہترین فارم میں نظر آ رہے ہیں۔

وسیم خان لکھتے ہیں کہ فخر زمان کی جانب سے بہت ہی شاندار اننگز کھیلی گئی ہیں۔

اپنی شاندار کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرنا آسان تھا، لیکن اسپنرز کے خلاف انہیں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ اس لیے انہوں نے کھیل کو آخر تک لے جانے کی کوشش کی۔

جمعرات کے روز انٹرنیشنل لیگ کے اہم میچ میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی امارات کی ٹیمیں دبئی میں مدقابل تھیں جہاں ایم آئی امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ جواب میں ڈیزرٹ وائپرز نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں کامیابی سمیٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں: ’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

 ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے فخر زمان نے شاندار 67 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فخر زمان نے 52 گیندوں پر 67 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فخر زمان پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق کئی ماہ سے ایکشن میں نظر نہ آنے کے باوجود فخر زمان 623 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے 17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان