نواز اور شہباز شریف کو دھمکیاں دینے والا پی ٹی آئی سپورٹر لندن میں گرفتار

ہفتہ 18 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد کو ٹک ٹاک پر براہ راست نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں ’سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن گالی دینے کی حمایت نہیں کی جا سکتی‘

حال میں مبینہ طور پر گلفام کیانی نے سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر اپنی ایک ویڈیو میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ٹک ٹاک‘ پر اپنے فالوورز سے بات کرتے ہوئے گلفام حسین نے دھمکی دی کہ وہ عملی طور پر شریف خاندان کے افراد کو لندن کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے اور اگر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو پاکستان میں کوئی نقصان پہنچا تو شریف خاندان سے اس کا بدلہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلفام کیانی نے پاکستان کی فوجی قیادت کو بھی اپنی ’ٹک ٹاک‘ ویڈیوز میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ہائی کمیشن خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف قانونی کارروائی کرے، پاکستان

لندن میں ایک ہفتہ قبل گلفام کیانی کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس کے بعد ہفتہ کے روز اسکاٹ لینڈ یارڈ گلفام کیانی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے فوراً بعد جمعہ کی رات گلفام کیانی کو لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے گیٹ سے گرفتار کیا گیا، اس وقت گلفام کیانی ’ٹک ٹاک‘ پر لائیو تھے اور اپنے فالوورز سے بات چیت کر رہے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے یوتھ ونگ کے رہنما خرم بٹ، جنہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں عمران خان کے چانسلر بننے کی کوشش کے خلاف درخواست بھی دائر کی تھی، نے گلفام کیانی کی دھمکیوں کے خلاف پولیس کو شکایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

خرم بٹ کا کہنا ہے کہ ’میں نے پولیس کو تقریباً ایک درجن اردو ویڈیوز فراہم کیں جن میں گلفام کیانی جان سے مارنے، ہراساں کرنے، پیچھا کرنے اور پی ٹی آئی کارکنوں کو تشدد پر اکسانے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔

گلفام کیانی نے واضح طور پر دھمکی دی کہ وہ شریف خاندان کو نقصان پہنچانے کے بعد جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد کو اپنا ہدف قرار دیا تھا۔

خرم بٹ کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ٹھیک ہے لیکن دھمکیاں ناقابل قبول ہیں، گلفام کیانی کا شمار تقریباً 4 ماہ قبل مسلم لیگ (ن) کے حامیوں میں ہوا کرتا تھا، حتیٰ کہ وہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر اور دیگر مقامات پر پی ٹی آئی کے حامیوں سے بھی لڑا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:دھمکیاں دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

بعد ازاں گلفام کیانی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی حمایت میں آواز بلند کرنے لگے۔ گلفام کیانی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ’ٹک ٹاک‘ پر لائیو آنے کے لیے ایک تربیت یافتہ شیف کی حیثیت سے اپنی نوکری بھی چھوڑ دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

18 سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی کے زمرے میں شمار ہوگا، پنجاب اسمبلی میں آرڈیننس منظور

پنجاب اسمبلی: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبیل انعام دینے کے لیے قرارداد جمع

دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، خطرناک ملزم گرفتار

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد مذاکرات کے دوران وزارت خارجہ کے افسران کی محنت کو خراج تحسین

ایک عمر، ایک ہی دن اور ایک ہی مقام، لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کی موت کی حیران کن مماثلتیں

ویڈیو

میانوالی کی مرغ منڈی: مشہور اصیل سمیت ہر نسل کے مرغوں کی خرید و فروخت کا مرکز

پاکستان امن کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

کالم / تجزیہ

کیا مذاکرات کے شور میں تحریک انصاف ختم ہو چکی ہے؟

ٹرمپ خان کا قالین

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو