بابر اعظم اور محمد رضوان نے ساجد خان کی خواہش پوری کردی

اتوار 19 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز کو ملتان میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان اور بابر اعظم نے اسٹار آف اسپنر ساجد خان کی ایک خواہش بھی پوری کردی ہے۔

ساجد خان نے اس خواہش کا اظہار ہفتے کو میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں

دوران گفتگو ایک صحافی نے ساجد خان سے سوال کیا تھا کہ جب آپ بیٹنگ کررہے تھے تو ویسٹ انڈیز کے بولر کیون سنکلیئر نے بھی آپ کا اسٹائل اپنایا، آپ کی ان سے کیا گفتگو ہوئی تھی۔

اس سوال کے جواب میں ساجد خان نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ کہ ویسٹ انڈین آف اسپنر نے ایک بال بیٹ کرائی تو اس نے کہا کہ میں بھی آپ کا اسٹائل کاپی کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جب پاکستان کے زخمی کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کو ڈھیر کیا

ساجد خان نے بتایا کہ ویسٹ انڈین بولر کے کہنے پر میں نے انہیں کہا کہ اگر آپ کو میرا سیلیبریشن اسٹائل اچھا لگتا ہے تو آپ بھی کرلیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کو منع نہیں کرتا، دوستانہ ماحول میں اگر کرکٹ ہو تو اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیلیبریشن کراؤڈ میں موجود بچے بھی کرتے ہیں، کامران غلام بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اگر اگلی اننگز میں 5 کھلاڑی آؤٹ کرلوں تو بابر اعظم اور محمد رضوان سے بھی اپنا سیلیبریشن اسٹائل کاپی کراؤں۔

آج پاکستان کے میچ جیتنے بعد کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم نے اختتامی تقریب کے موقع پر گراؤنڈ میں شائقین کے سامنے ساجد خان کا سیلیبریشن اسٹائل کاپی کیا اور یوں انہوں نے ساجد خان کی خواہش پوری بھی پوری کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی