بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا حلف سے قبل خطاب

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا۔ اور اپنے ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے امریکا کو پہلے سے زیادہ عظیم بنائیں گے، ملک کو درپیش ہر بحران سے نکالیں گے۔

انہوں نے غزہ جنگ بندی کو اپنی تاریخی کامیابی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پہلا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یرغمالیوں کی رہائی پر بھی خوشی ہوئی۔

واشنگٹن ڈی سی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بطور صدر حلف اٹھانے کے بعد پہلے دن ہی حکومتی ترجیحات تیزی سے بدل دی جائیں گی جو 4 سالہ تنزلی کے دور کا خاتمہ ثابت ہوں گی، بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں کن عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا اور کن کو نہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل ون ایرینا میں خطاب کیا جہاں 20 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ ہال ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، ہم عوام کو امریکی صدارتی تاریخ کا پہلا بہترین دن، ہفتہ اور بہترین پہلے 100 دن دیں گے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ انتخابی مہم میں کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے اور پہلے ہی دن امیگریشن پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔ انہوں نے کہا، ’کل سورج غروب ہونے سے پہلے ملک میں ہونے والی والی دراندازی رک جائے گی۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سرحد سے دراندازی کو روکیں گے، افتتاحی خطاب میں سرحدی حفاظتی اقدامات کا خاکہ پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی لانچ کردی، نومنتخب صدر پر عہدہ کیش کرنیکا الزام

نومنتخب صدر نے کہا کہ ٹک ٹاک بحال ہوچکا ہے، مجھے ٹک ٹاک پسند ہے، امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے، چاہوں گا کہ جوائنٹ وینچر میں امریکا کی 50 فیصد ملکیت ہو، ٹک ٹاک کی کیپیٹلائزیشن مارکیٹ کھربوں ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہا وہ صدارت سنبھالنے کے بعد ملک میں امن و امان بحال کریں گے، تاریخی رفتار اور طاقت سے کام کریں گے، ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے امریکا کو پہلے سے زیادہ عظیم بنائیں گے، ملک کو درپیش ہر بحران سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی صدر سے رابطہ، دونوں میں کیا باتیں ہوئیں؟

نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی فوج کوآئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ تعمیرکر نے کا حکم دیں گے، فوج میں موجود کمزوریوں کا ختم کریں گے۔ ٹرمپ  نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھرکنگ جونیئر کے قتل سے متعلق ریکارڈ اور دیگر اہم دستاویزات جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

واجح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری میں مختلف ممالک کے رہنما، وزرا خارجہ اور سفرا شریک ہوں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو سمیت پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکن بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ریاست رٹ قائم کرےگی، چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس

یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف تحقیقات تیز کردیں

’خواتین کے حقوق قربان نہ کیے جائیں‘: یورپی یونین کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت پر ملالہ یوسفزئی کا سخت ردعمل

پاکستان اور کشمیر کا تعلق لازوال، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، خواجہ آصف کی وضاحت

برطانیہ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت گرگئی

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا