شکار پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر غالب ڈومکی زخمی، 2 گارڈز ہلاک

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع شکار پور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر میر غالب خان ڈومکی زخمی جبکہ ان کے 2 گارڈز ہلاک ہوگئے ہیں۔

شکار پور پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے سابق وزیر کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے میر غالب خان ڈومکی کے 2 گارڈز ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق انڈس ہائی وے پر فیضو لاڑو کےمقام پر ڈاکوؤں نے سابق وزیر میر غالب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کےنتیجے میں میر غالب ڈومکی پاؤں میں گولی لگنےسےزخمی ہوگئے ہیں۔

میر غالب ڈومکی کو سکھر کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہوں نے بتایا کہ تقریباً 15 سے 20 ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی کو خان ​​پور اسٹیشن کے اہلکاروں کے زیر انتظام پولیس ناکے کے قریب روکنے کی کوشش کی، تاہم نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں ڈاکوؤں کے حملے: اجناس کی ترسیل شدید متاثر، رمضان میں بحران کا خدشہ

فائرنگ کے نتیجے میں غالب ڈومکی، ان کی اہلیہ، پوتے علی نواز خان ڈومکی اور گارڈ نادر ڈومکی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے، جبکہ دو دیگر گارڈز سالار ڈومکی اور مہر علی ڈومکی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوبیل امن انعام 2025 آج، غزہ ڈیل میں تاخیر ٹرمپ کے لیے نقصان کا باعث بن گئی

اقوامِ متحدہ کا غزہ کے لیے 60 روزہ ہنگامی امدادی منصوبہ تیار

محمود عباس کا اسرائیلی امن کارکنوں سے ملاقات میں امن کی بحالی پر زور، فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ

فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

امریکا کا اسرائیل میں 200 فوجی اہلکار بھیجنے کا فیصلہ

ویڈیو

 ’حاضر سکھر‘: ذیشان بلوچ خاموش خدمت کی نمایاں پہچان

ذہنی مرض کو توہمات یا پاگل پن سے جوڑنا اپنے پیاروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، ڈاکٹر مودت رانا

اسلام آباد خوش منظر یا بد صورتی کا شکار شہر؟

کالم / تجزیہ

پاک سعودی عرب معاہدہ: طاقت کے توازن کی نئی تعبیر

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر