’ٹرمپ ساہیوال میں‘، امریکی صدر کے ہم شکل بگا قلفیاں والا نے دھوم مچادی

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر حلف برداری کے موقعے پر ساہیوال میں موجود ان کے ہم شکل سلیم عرف بگا قلفیاں والا بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف  بگا کی سریلی آواز کی وجہ سے  بھی بچے بڑے سب ہی سیلم عرف  بگا کے  دیوانے نظر آتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا اپنی ریڑھی لیے جب گھر سے نکل کر شہر کے گلی محلوں کا رخ کرتے ہیں تو ان کی سریلی آواز سن کر بچے بڑے سب ہی ان کے پاس دوڑے چلے آتے ہیں اور ان کے گرد لوگوں کا ہجوم جمع ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، کب کیا ہوگا، دیکھا کیسے جاسکتا ہے؟

ٹرمپ کی جیت کے بعد سے ہی ان کے ہم شکل سلیم عرف بگا کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے شروع ہوگئے تھے۔ ساہیوال کے گلی محلوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ سلفیاں لیتی اور ویڈیو بناتی دکھائی دیتی ہے۔

سلیم عرف بگا گرمی کے موسم میں قلفیاں اور سردی کے موسم میں کھیر بیچنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں  محبت اور خوشیاں  بانٹتے نظر آتے ہیں۔ وہ گزشتہ 40 برس سے محنت مزدوری سے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز