’مریم نواز ہمیں دیں، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘، سندھ کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ

اتوار 26 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے تاجروں نے وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینیئر رہنما احسن اقبال سے انوکھا مطالبہ کردیا ہے۔

ایک ملاقات میں وفاقی وزیر گفتگو کررہے تھے کہ ایک تاجر نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا، ’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔‘

تاجر کے اس مطالبے کی دوسرے حاضرین نے بھی تائید کی اور احسن اقبال بھی مسکرائے بنا نہیں رہ سکے تاہم انہوں نے اس مطالبے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے:’ہیلی کاپٹر پر چل کر کیسے جاتے ہیں؟‘، ارشد ندیم سے مریم نواز کی ملاقات پر دلچسپ تبصرے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp