آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن حصوں میں بارش اور برف باری ہوگی؟

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد جبکہ کچھ علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی جبکہ دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات اور کالام میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم، کوہاٹ اور مردان میں برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں برف باری ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار

آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں موسم عمومی طور پر سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا جبکہ کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب اور زیارت میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ رات کو مطلع ابرآلود رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں 5 سال سے کم عمر 37 لاکھ بچوں کو شدید غذائی قلت کا خطرہ، یونیسیف کا الرٹ

’شمیم بی بی میری بیگم دا ناں اے‘ شہری کے جواب پر وفاقی آئینی عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم