’شمیم بی بی میری بیگم دا ناں اے‘ شہری کے جواب پر وفاقی آئینی عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب عدالتی عملے نے ’شمیم بی بی‘ کیس کی پکار لگائی اور ایک دیہاتی شہری فوری طور پر روسٹرم پر آ گیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے شہری سے پوچھا، ’آپ روسٹرم پر کیوں آئے ہیں؟‘ جس پر شہری نے پنجابی میں جواب دیا، ’شمیم بی بی میری بیگم دا ناں اے۔‘ (شمیم بی بی میری بیگم کا نام ہے)۔

مزید پڑھیں: نئی گج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک عدالتی مداخلت پر پابندی، وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ

شہری کا جواب سن کر جسٹس حسن اظہر رضوی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’شمیم بی بی آپ کی بیگم کیسے ہو سکتی ہے؟ فائل کے مطابق تو شمیم بی بی بیوہ ہیں‘۔

شہری نے دوبارہ وضاحت کی کہ ’شمیم واقعی میری بیوی کا نام ہے‘۔

اس پر جسٹس رضوی نے مسکراتے ہوئے پوچھا، ’اچھا یہ بتاؤ، تمہاری شادی کب ہوئی تھی؟‘ شہری نے جواب دیا، ’مجھے اپنی شادی کی تاریخ یاد نہیں‘۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے دوبارہ استفسار کیا، ’پھر آپ کو کیا یاد ہے؟‘ جس پر شہری نے کہا، ’میری شادی کو 20 سے 25 سال ہو گئے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کے اوقاتِ کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری

بعدازاں جسٹس رضوی نے ہلکے پھلکے انداز میں پوچھا، ’جب شادی ہوئی تھی تو کس کی حکومت تھی؟‘ اس پر شہری نے جواب دیا، ’میں دیہاتی آدمی ہوں، مجھے حکومت کا نہیں معلوم‘۔

گفتگو کے اختتام پر عدالت نے شہری کو بتایا کہ یہ اس کا مقدمہ نہیں ہے اور ہدایت کی کہ وہ واپس اپنی نشست پر بیٹھ جائے، جس پر کمرۂ عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں، عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی