کچھ لابیز اپنی خواہشات کیلئے کپتانی پر بات کررہی ہیں: عاقب جاوید

بدھ 18 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کپتانی پر فوکس کرنے کی بجائے دوسرے معاملات دیکھے جو زیادہ اہم ہیں ۔

عاقب جاوید نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کپتانی چھوڑ کر دوسرے معاملات دیکھنا ہوں گے، کپتانی کے حوالے سے یکدم شور مچنا پتا نہیں کیوں شروع ہوگیا ہے، شاید اس لیے کہ سرفراز احمد نے دو ٹیسٹ میچز میں اچھا پرفارم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لابیز ایسی ہیں جو اپنی خواہشات کے لیے کپتانی کے حوالے سے بات کر رہی ہیں لیکن یہ وقت نہیں کیونکہ بورڈ نے پہلے ہی نائب کپتان کا تقرر کر کےغلط فیصلہ کیا، شان مسعود کو پہلے دو ون ڈے میچز میں کپتان اور کوچ نے کھلایا ہی نہیں، اس لیے بورڈ کو اب جلد بازی میں نہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کپتانی کے علاوہ بے شمار ضروری چیزیں ہیں جو بورڈ کو کرنا ہیں، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی جیسے معاملات زیادہ اہم ہیں اس لیے کپتانی کی بجائے اہم معاملات پر فوکس کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کے مقامی کھلاڑیوں کا کیمپ 4 فروری سے شروع ہوگا، قلندرز کی انتظامیہ پی ایس ایل 8 کے لیے پرجوش ہے، ہمارے لیے پہلے چار ایڈیشنز مشکل تھے، وہ مشکل ختم ہو چکی ہے، ہماری کمی کپتان کی تھی جو شاہین آفریدی نے پوری کردی ہے اس وقت ٹیم کمبی نیشن کے لیے لاہور قلندرز کے پاس جتنے آپشنز ہیں کسی اور کے پاس نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گلوبل سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے نامزد

کراچی میں میوزک کے شائقین کے لیے بڑی خبر، عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ایکس ویل 19 ستمبر کو پرفارم کریں گے

شہریوں کے لیے بڑی سہولت: نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ پروسیسنگ شروع کرنے کی تجویز پر غور

چین میں ٹیسلا سمیت 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں واپس بلا لی گئیں، وجہ کیا ہے؟

وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، زراعت، توانائی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم

ویڈیو

ستمبر ’ستم گر‘: کیا استحکام پاکستان پارٹی کا وجود ختم ہونے جارہا ہے؟

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟