خیبر پختونخوا میں نگران وزرا سیاسی ہیں، اسپیکر مشتاق غنی

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکرخیبرپختونخوا مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات نہ مانے گئے تو ملک میں آئین اپنی اہمیت کھو دے گا۔ مظفر آباد میں وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو شہباز شریف بھی نااہل ہوسکتے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ مذاکرات کےلیے پی ڈی ایم کو مولانا صاحب کو راضی کرنا پڑے گا۔ ’وزارتیں ان کے پاس ہیں اسی لئے وہ الیکشن پر مذاکرات نہیں چاہتے۔‘

صوبائی انتخابات میں تاخیر پرمشتاق غنی کا موقف تھا کہ عدالت کے نوٹس جاری ہوئے 4 دن گزر چکے ہیں اس دوران گورنراورالیکشن کمیشن کا جواب آجانا چاہیئے تھا۔ الیکشن کے انعقاد کی مدت ختم ہورہی ہے جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نگران حکومت ٹیکنوکریٹ پر مشتمل ہوتی ہے لیکن خیبر پختونخوا میں نگران وزرا سیاسی ہیں۔ عمران خان نے عید کے بعد کال دی تو سارے قافلوں کا رخ ڈی چوک کی جانب ہوگا۔

’نگران حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ 2 دن میں 90 روز کی آئینی مدت پوری  ہورہی ہے۔ آئین سے باہر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ پنجاب میں بھی آئین کے مطابق فیصلہ ہوا۔‘

مشتاق غنی کے مطابق نگران صوبائی حکومت کی جانب سے اسکیموں اور تبادلوں ک عمل خلافِ آئین ہے۔ ’بیوروکریسی اگرنگران حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد احکامات مانے تواس کے خلاف عدالت جائیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی تیل کی آمد کے بعد بنگلہ دیش کی ایسٹرن ریفائنری کی مکمل بحالی متوقع

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی