شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟

ہفتہ 1 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملکی معاشی حالات کے باعث گزشتہ چند سالوں سے دیگر اشیا کی طرح گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا۔ شرح سود 22 فیصد تک پہنچ جانے سے بینک سے لیز ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا تھا تاہم گزشتہ ایک سال سے شرح سود میں بڑی کمی ہوئی ہے اور 22 فیصد سے 12 فیصد پر آگئی ہے، جس کے بعد بینک سے لیز ہونے والی گاڑیوں کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

’وی نیوز‘ نے گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ شرح سود کم ہونے سے کیا پرانی گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی فرق پڑا ہے، اور اب گاڑیوں کی مارکیٹ کی کیا پوزیشن ہے؟

یہ بھی پڑھیں شرح سود میں کمی، گاڑیوں کی قیمتیں کب اور کتنی کم ہوں گی؟

’شرح سود میں کمی کا فی الحال مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑا‘

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں گاڑیوں کے شوروم کے مالک محمد رضوان نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی اور گاڑیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے ہمارا کام بالکل ہی ختم ہونے کی قریب ہے، مارکیٹ بہت سلو ہے اور گاڑیوں کی خرید و فروخت بالکل نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے شرح سود میں کمی کا اعلان تو کیا ہے لیکن اس سے فی الحال مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑا، ہو سکتا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں قیمتوں میں کمی ہو جائے۔

’شرح سود میں کمی سے گاڑیوں کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی‘

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے محمد ریان نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شرح سود کے کم ہونے سے گاڑیوں کی مارکیٹ میں کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

انہوں نے کہاکہ اس سے ایک فرق ضرور پڑے گا کہ پہلے جو گاڑی 5 سے 6 ماہ میں فروخت ہوتی تھی اب وہ گاڑی شاید ایک ماہ میں فروخت ہو جائے کیونکہ لوگوں نے بینکوں سے پیسا نکال کر مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کرنا شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں 2 لاکھ روپے تک بڑھا دیں

انہوں نے کہا کہ پیسا مارکیٹ میں آنے سے کاروبار چلے گا اور خرید و فروخت زیادہ ہوگی لیکن گاڑیوں میں کی قیمتوں میں کمی کا امکان نظر نہیں آرہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور