علیزے شاہ کا منی ٹاپ میں ہوش اڑا دینے والا بولڈ ڈانس وائرل، صارفین کی تنقید

ہفتہ 1 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف، باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ کو فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین فالوورز ہیں۔ تاہم، انہیں اپنے بولڈ ہونے پر آئے روز تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

یوں تو علیزے شاہ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں منی ٹاپ پہن کر ایک انڈین پنجابی گانے پر ’بیلی ڈانس‘ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ سوشل میڈیا صارفین پر کیوں برس پڑیں؟

جہاں سوشل میڈیا پر ان کا یہ ڈانس خوب وائرل ہورہا ہے، وہیں کئی صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بعض صارفین علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو اور ان کے غیرمناسب لباس پر خفا نظر آتے ہیں تو بعض لوگ ان کا موازنہ بھارتی اداکارہ عرفی جاوید سے کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ASH (@alizehshahofficial)

کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ علیزے اب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ نہیں ہیں تو ان کے پاس غیراخلاقی مواد شیئر کرنے کے علاوہ کچھ باقی نہیں بچا ہے۔ بعض صارفین نے علیزے شاہ کے والدین پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی صحیح رہنمائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: بولڈ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے پر علیزے شاہ تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا صارف مونا اعوان نے علیزے شاہ کی ڈانس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’یہ پاکستانی عرفی جاوید ہے‘۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا، ’ٹیلنٹ صفر فیصد اور اوچھا پن 100 فیصد‘۔

صارف حرا عمر نے کہا، ’یہ قندیل بلوچ بنتی جارہی ہے‘۔

مومل علی کا کہنا تھا، ’یقین نہیں آتا کہ اس لڑکی نے پاکستان کے سنجیدہ ڈراموں میں کام کیا ہوگا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟