کینیڈا کا جوابی وار، امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

اتوار 2 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی جانب سے کینیڈا پر ٹیرف عائد کیے جانے پر کینیڈین حکومت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکا اور کینیڈا کے درمیان ٹیرف کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر بھاری ٹیرف عائد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹیرف ٹرمپ کارڈ‘، کینیڈا اور میکسیکو جوابی چال کے لیے تیار

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز امریکا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، اور وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی اشیا خریدیں اور چھٹیاں بھی اپنے ملک میں گزاریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نیا ٹیرف عائد کیا تھا اور اس حوالے سے صدارتی حکمنامے پر دستخط کیے تھے، جس کا اطلاق منگل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی ریاست بن جائیں، ٹیرف ختم کردیں گے، ٹرمپ کی کینیڈا کو پیشکش

کینیڈا سے امریکا برآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس 10 فیصد لگایا گیا ہے۔ میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے  جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

امریکا نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ 3 ملکوں میں سے اگر کسی نے بھی ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ امریکی میڈیا میں ٹرمپ کے اس اقدام کو ایک نئی تجارتی جنگ سے تشبیہ دی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے مثبت مذاکرات کے لیے پرامید ہیں، پاکستان روانگی سے قبل جے ڈی وینس کی گفتگو

لاہور میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

روس کا آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر 32 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کا اعلان، یوکرین کی تصدیق

اسحاق ڈار سے نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کا رابطہ، امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

ویڈیو

ایران امریکا جنگ بندی: پاک فوج اور وزیراعظم کے حق میں یوم تشکر ریلی

پاکستان کی نئی عالمی پہچان، تنہائی سے مرکز امن تک

ایران، امریکا جنگ بندی: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو معاشی ترقی میں بدلنے کا موقع ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

اسلام آباد میں آخری اوور

اسلام آباد مذاکرات: لبنان جنگ سب بگاڑ سکتی ہے

امن مذاکرات: توقعات، امکانات اور خدشات