وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے سی ای او کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلطان عبدالرحمان المرشاد نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک سعودی عرب اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سینیٹر اورنگزیب نے معزز مہمان کے ساتھ پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام سے متعلق تازہ ترین معلومات شیئر کیں اور اہم معاشی اشاریوں میں بہتری کی نشاندہی کی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ شراکت داری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فنڈنگ اور سرمایہ کاری جس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،  میں سعودی عرب کی مسلسل مدد اور حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ

سینیٹر اورنگزیب نے ڈیووس میں سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں کے بارے میں اعلی ٰ سطح کی سالانہ کانفرنس کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی دعوت کا بھی ذکر کیا، جس کا اہتمام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور مملکت سعودی عرب نے مشترکہ طور 16 اور 17 فروری 2025 کو’الاولا‘ میں کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کانفرنس کے بارے میں اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے اس تقریب سے حاصل ہونے والی قابل قدر بصیرت اور وژن 2030 پر عمل درآمد میں سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے ہمیں سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

اس موقع پر سلطان عبدالرحمان المرشاد نے میکرو اکنامک استحکام اور نمو کے حوالے سے پاکستان کی جاری پیش رفت کو سراہا جس سے مختلف شعبوں میں کثیر المقاصد سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مزید تعاون کے امکانات کا ذکر کیا اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ان ابھرتے ہوئے مواقعوں کو تلاش کرنے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کی سعودی تجارتی وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

عبدالرحمان المرشاد نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں کی گراں قدر خدمات کا بھی اعتراف کیا اور انہیں سعودی عرب میں سب سے بڑی غیر ملکی افرادی قوت کے طور پر بھی تسلیم کیا۔

 انہوں نے سعودی عرب کو اپنی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت کو بھی ظاہر کیا۔

انہوں نے پاکستان میں متعلقہ حکومتی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ شراکت داری کی تجویز پیش کی تاکہ سعودی عرب میں لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نوجوان پاکستانیوں کو جدید اور متعلقہ مہارتوں میں تربیتی پروگرام پیش کیے جاسکیں۔

مزید پڑھیں سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن، بشریٰ بی بی کا بیان بے بنیاد ہے، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا گیا اور سرمایہ کاری، افرادی قوت کی ترقی اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مزید اقتصادی تعاون کی راہ ہموار کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم