’پارٹی کو دبایا جارہا ہے‘، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو ڈوزیئربھیج دیا

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں موجود آئی ایم ایف مشن کو ڈوزیئر اور خط بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمر ایوب اپنے دادا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں‘، آئین پاکستان کی کتاب پٹخنے پر پی ٹی آئی رہنما پر تنقید

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کو ڈوزیئر اور خط بھیجا ہے جو چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی بھیجا گیا ہے، ڈوزیئر میں گزشتہ سال کے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجود ہیں، ڈوزیئر میں یہ شواہد بھی موجود ہیں کہ کس طرح پی ٹی آئی کو دبایا جارہا ہے۔

عمر ایوب کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 7 اکتوبر 2023 کو آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی تھی جس میں عمران خان نے قانون کی بالادستی کے لیے شفاف انتخابات پر زور دیا تھا، ڈوزیئر میں شواہد موجود ہیں کہ کس طرح پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھینا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی، فیصل واوڈ کا اہم انکشاف

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے تحفظات پر توجہ دلائی جائے، ہمارے تحفظات پر عالمی تنظیموں سمیت متعلقہ اسٹیٹ ہولڈرز کی توجہ دلائی جائے، یقین ہے کہ پاکستان کے مستقبل سے متعلق تمام امور میں قانون کی حکمرانی کو ترجیح دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp