سپریم کورٹ کے 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے احاطہ کے لان میں منعقد ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تمام ججوں سے حلف لیا۔
جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس ہاشم کاکڑ نے مستقل جج کی حیثیت سےحلف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ججز کون ہیں؟
مذکورہ 6 ججوں کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے عارضی جج کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل سمیت ججز کے اہلخانہ، پاکستان اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز، 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟
تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا کا کہنا تھا کہ آئین کے دستور کے مطابق حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے راستوں کی غیر ضروری بندش کی ہے۔