ایرانی کارگو جہاز پر امریکی کارروائی، سینٹکام نے قبضے اور حملے کی ویڈیو جاری کر دی

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایک ایرانی کارگو جہاز کے خلاف کارروائی کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں امریکی میرینز کو جہاز پر قبضہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سینٹکام کے مطابق یہ جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کے پاس آخری موقع، اوباما دور جیسی غلطی کو نہیں دہرائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عالمی میرین ڈیٹا کے مطابق ’ایم وی توسکا‘ نامی کنٹینر شپ ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے، اور کارروائی سے قبل اس کی رفتار انتہائی کم، قریباً 1.2 ناٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ایرانی جہاز کو روک کر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

ان کے مطابق ’توسکا‘ نامی یہ جہاز قریباً 900 فٹ طویل اور وزن میں ایک طیارہ بردار جہاز کے برابر ہے۔ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیج عمان میں اسے رکنے کا حکم دیا، تاہم ایرانی عملے کی جانب سے ہدایات نہ ماننے پر کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: ’اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر منگل کو ایران کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے‘

صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکی بحریہ نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنا کر اسے حرکت سے روکا، جس کے بعد میرینز نے جہاز پر قبضہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ اب جہاز کی تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ اس میں موجود سامان کی نوعیت کا جائزہ لیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

اسلام آباد میں کتوں کی بھرمار، بچہ حملے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟