آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران کا ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ

جمعہ 14 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ہے۔

جمعے کے روز آرمی چیف سید عاصم منیر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اسمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’اگری ریسرچ سینٹر‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑیں: ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟

اس موقع پر شرکا کو زرعی شعبے  کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی  جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا، کسانوں کو  مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر مشینری حاصل کر نے کے مواقع  میسرہوں گے۔

 جدید آبپاشی کے نظام کے قیام کے لیے پنجاب بھر میں 25 ’گرین ایگری مال‘  تیار کیے جاچکے ہیں جبکہ سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 ’گرین ایگری مال‘ کی تکمیل متوقع ہے، عام کسانوں  کی تربیت کے لیے ’اسمارٹ ایگری فارم‘ کا قیام ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی ایک سال میں سرمایہ کاری سے متعلق کارکردگی کیسی رہی؟

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے زرعی شعبے  کی ترقی کے لیے جی پی آئی کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں