’نکاح بھی اداکار پڑھنے لگے، کچھ تو چھوڑ دیں‘، حمزہ عباسی کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نکاح خواں بھی بن گئے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں شادی کی ایک تقریب میں نکاح پڑھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ حمزہ عباسی نے دلہے کی جانب سے حق مہر کی رقم کا اعلان بھی کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف  تبصرے کیے گئے۔ کسی نے سوال کیا کہ کیا یہ ڈرامے کا سین ہے، تو کئی صارفین یہ بھی کہتے نظر آئے کہ ان کا نکاح بھی حمزہ علی عباسی ہی پڑھائیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ نکاح بھی اداکار پڑھ رہے ہیں کچھ تو چھوڑ دیں۔ جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ کسی ڈرامے کا سین ہی ہوگا کیونکہ نکاح ایسے نہیں پڑھاتے۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی ایک معروف پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’میرے درد کو جو زبان ملے‘، ’من مائل‘، ’پیارے افضل‘ اور ’الف‘ ہیں۔ ان کی مشہور فلمیں ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’عمرو عیار‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ہیں۔

 اداکار حال ہی میں ’جانِ جہاں‘ اور ’فرار‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر واپس آئے ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے سابق اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ 2019 میں شادی کرلی تھی۔ حمزہ کی اہلیہ نیمل نے بھی صرف ایک ڈرامے ’انا‘ میں کام کے بعد میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

35 برس بعد امریکا میں خسرہ کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب