سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 30 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔