بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں کوئٹہ: 3 بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن اور نوجوان لڑکے کو قتل کردیا
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں، اور مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کو سر پر گولیاں ماری گئی ہیں، قاتل مبینہ طور پر مقتولہ خاتون کا بھائی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون بیوہ اور 7 بچوں کی ماں تھی، جس کی عمر تقریباً 39 سال تھی، جبکہ قتل ہونے والے مرد کی عمر تقریباً 30 برس تھی۔
یہ بھی پڑھیں کوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے 4 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص سے بھی پستول برآمد ہوا ہے، خاتون کو کمرے میں اور مرد کو چھت پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔