امریکی شخص نے رنگارنگ اینٹوں کا ذخیرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

بدھ 19 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوکلاہوما کے ایک 87 سالہ شخص کو مختلف اینٹوں کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔ کلیم رینکیمیئر  نے 8,882 مختلف اینٹوں کو ایک لائبریری میں سجا رکھا ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویلنٹائن ڈے پر چوہوں کو بے وفا محبوب کا نام دینے کا ٹرینڈ، ماجرا کیا ہے؟

مزے کی بات یہ ہے کہ رینکیمیئر کو پتا نہیں تھا کہ ان کا اینٹوں کا ذخیرہ کرنا کسی مقابلے میں شامل کروادیا گیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ وہ شہر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ ان کی بیٹی سیلیا اور داماد ڈین بسیٹ نے دوستوں کی مدد سے اینٹوں کو گن کر ڈاکیومینٹ کیا اور اس کی مقابلے میں پیش کردیا جس پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز مل گیا۔

رینکیمیئر جب گھر واپس پہنچے تو وہ اینٹوں کے دنیا کے سب سے بڑے ذخیرے پر آفیشل تصدیق اور سرٹیفکیٹ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میں شہر واپس آیا اور یہ ایک بڑا سرپرائز تھا اور میں یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر کے بہت خوش ہوں۔

رینکیمیئر وہ اینٹیں 40 سالوں سے اکٹھا کر رہا ہیں۔ اس ذخیرے میں 100عیسوی صدی کی ایک رومن اینٹ بھی شامل ہے تاہم زیادہ تر گزشتہ چند سو سال پرانی ہیں۔

مزید پڑھیے: ویلنٹائن ڈے پر چوہوں کو بے وفا محبوب کا نام دینے کا ٹرینڈ، ماجرا کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ان کی پسندیدہ اینٹوں میں سے ایک فٹ پاتھ کی وہ اینٹ ہے جو واشنگٹن میں اس جگہ لگی ہوئی تھی جہاں اب پینٹاگون کھڑا ہے۔

رینکیمیئر نے کہا کہ اینٹیں ایک تاریخ  رکھتی ہیں جس کی وجہ سے وہ انہیں بیحد پسند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل دنیا میں مسٹر بِیسٹ کا راج، 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں